سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپاکستانی فوج کے کرنل نے کاہان، نساوکے عوام کودھمکی دے کر نقل...

پاکستانی فوج کے کرنل نے کاہان، نساوکے عوام کودھمکی دے کر نقل مکانی پرمجبور کردی

کوہلو(ہمگام نیوز) ہمارے نماہندے کے مطابق آج پاکستانی فوج کی بارکھان کے کرنل نے کاہان کے علاقے نساؤ میں مقامی زمیندار اور مالدار لوگوں کو اپنے پاس بلاکر کہا کہ آپ لوگ ہمارے ساتھ یہاں نساو میں بلوچ مزاحمتکاروں کے خلاف تعاون کرے،فوجی کرنل نے مقامی لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے دھونس دھمکی اور لالچ دونوں حربوں کا استعمال کیا، انھیں یہ بھی آفر دی کہ ان چوکیوں میں آپ لوگ ہی ڈیوٹی دینگے، تاکہ ان کو ساتھ ملا کر اپنے لیئے فوجی چوکیاں قائم کرسکے۔ لیکن مقامی لوگوں نے صاف اور واضع انکار کرتے ہوئے کہا ،ہم یہاں ایسا ہر گز نہیں کرسکتے۔ فوجی کرنل نے کہا ہم آپ لوگوں کو ملازمت بھی فراہم کرینگے انھی چوکیوں کو سنبھالنے کیلئے الگ سے ایف سی کے اہلکار آپ کے ساتھ تعاون کرینگے۔ لیکن مقامی لوگوں نے کہا ہمیں نہ آپکے پیسے چاہیے اور نہ آپ کی نوکریاں،ہم اپنے غریبی میں خوش ہیں۔جس کے بعد فوجی کرنل طیش میں آکر دھمکی دیتے ہوئے کہا پھر آپ لوگوں کو نساؤ اور آس پاس کے علاقے سے نکل کر کئی اور جانا ہوگا۔ مقامی لوگوں نے کہا ہمیں یہاں سے نقل مکانی کرنا قبول ہے، لیکن سرکار کے ساتھ ہر گز شامل نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز