Homeخبریںپاکستانی فورسز اور ریاستی ایجنٹوں و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو کسی...

پاکستانی فورسز اور ریاستی ایجنٹوں و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا: BLF

کوئٹہ (ہمگام نیوز)​ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون پر شہید عبدالکریم بلوچ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ5 جنوری کو ضلع واشک کے علاقے راغے پیزگ میں پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے بلوچ سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی جس پر سرمچاروں اور ریاستی کارندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔اس دوبدو جھڑپ میں سرمچار عبدالکریم عرف احسان ولد کمال سکنہ راغے پیزگ شہید ہوئے۔ ہم انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچ سرزمین کی آزادی کیلئے خدمات سرانجام دیں اور اپنی زندگی قربان کی۔ان علاقوں میں مذہبی شدت پسند تنظیم مسلح دفاع اور مسلم لیگ کے علی حیدر کے ڈیتھ اسکواڈ ریاستی پشت پناہی میں بلوچوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور کئی بلوچوں کے قتل اور اغوا میں ملوث ہیں۔ گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی فورسز کے ساتھ ان ریاستی ایجنٹوں و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو کسی صورت بھی نہیں بخشا جائے گا۔

Exit mobile version