Homeخبریںاسپین بولدک افغان فورسزکے حملے میں16طالبان ہلاک11زخمی

اسپین بولدک افغان فورسزکے حملے میں16طالبان ہلاک11زخمی

قندھار(ہمگام نیوز ڈیسک) حکومتی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز قندھار میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ایک جھڑپ میں 16 جنگجو ہلاک اور 11 زخمی بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع ایک چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں سات افغان فوجی اہلکار جانبحق ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں پیش آیا۔قندھار کے گورنر کے ترجمان عزیز احمد عزیزی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں چار اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ لیکن قندھار طالبان کا مضبوط گڑھ ہے اور افغانستان کے ان صوبوں میں شامل ہے جہاں طالبان تقریباً روزانہ ہی افغان سکیورٹی فورسز اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔حکومتی ترجمان کے مطابق بروز جمعہ قندھار میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ایک جھڑپ میں 16طالبان جنگجو ہلاک اور 11 زخمی بھی ہوئے۔افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے پرامن تصفیہ کے لیے امریکہ اور طالبان کے درمیان براہِ راست بات چیت شروع ہونے کے باوجود طالبان تواتر سے افغانستان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ابوظہبی میں طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات میں افغانستان میں عبوری جنگ بندی کی تجویز بھی زیرِ غور آئی تھی لیکن تاحال اس پر عملا کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

Exit mobile version