سبی (ہمگام نیوز)بلو چ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سبی کے علاقے بابر کچھ میں پاکستانی فورسز کے لئے رسد کا زریعہ بننے والے گاڑی کو نشانہ بنایا جنہیں اس سے پہلے کئی بار تنبیہ کیا جاچکا تھا کہ وہ پاکستانی فورسز کے لئے رسد کا زریعہ نہ بنیں اور انکے راشن سازو سامان اور اہلکاروں کے آمد و رفت میں مدد گار نہ ہوں اسکے علاوہ گزشتہ دنوں کاہان سور رودمیں پاکستانی فوجی اہلکار محمد حسین مری پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا جن کو پاکستانی خفیہ اداروں کی جانب سے کوہلو کاہان، سنگسیلا اور سور رودمیں بلوچ عوام کے خلاف مخبری کرنے کی ذمہ داری دے چکے تھے اور یہ شخص کافی عرصے سے علاقے میں سرگرم تھے کوہلو اور کاہان سے تعلق رکھنے والے تمام بلوچ لیویز اہلکاروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ کوہلو سے کاہان جانے والے سڑک کی تعمیر سے دور رہیں اور بلوچ عوام کے خلاف ہونے والے کسی بھی ریاستی منصوبے کا حصہ نہ بنیں اسکے علاوہ سبی ہرنائی ریلوے سیکشن میں ٹریک پر ہونے والے کام سے بھی بلوچ عوام اور بلوچ لیویز اہلکار دور رہیں کیونکہ ریاستی منصوبوں کو ہماری تنظیم نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتی ہے اور اس موقع پر ہم بلوچ عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ مسلح ریاستی فورسز سے کسی بھی قسم کا تعاون اور تعلق قائم نہ رکھیں کیونکہ ریاستی فورسز کے ساتھ تعاون بلوچ عوام پر ہونے والے ریاستی فوجی جارحیت میں حصہ داری ہوگا جو کسی بھی صورت میں قابل معافی عمل شمار نہیں ہوگا۔


