کاہان ( ہمگام نیوز) کاہان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی قابض آرمی نے کاہان کے نواحی علاقوں میں ملٹری آپریشن کا آغاز کیا ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز کی فوجی ہیلی کاپٹروں نے بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز کو پیر در اور نساو میں اتارا ہے اور پاکستانی فورسز اس وقت کوہ ڈیک کی اطرافی علاقوں کو گھیرے میں لے رہی ہے.
علاقائی زرائع کے مطابق کوہلو اور بارکھان کی طرف سے زمینی فوج کافی تعداد میں گاڑیوں کے زریعے باریلی اور پیر در میں جمع ہورہی اور علاقے میں لوگوں میں خوف وحراس کی فضا قائم ہے.