کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر کو ہمارے سرمچاروں نے ضلع سبی کے علاقے گزی لڑ کے مقام پر سرکاری مخبر بلندو ٹینگیانی مری کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں بلندو ٹینگیانی مری ہلاک ہوگئے۔ ہماری تنظیم بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ بلندو ٹینگیانی مری آئی ایس آئی کا بندہ خاص اور فورسز کا دست راست تھا۔ وہ نہ صرف بلوچ سرمچاروں کی مخبری کیا کرتا تھا، بلکہ سادہ لوح بلوچ قبائلی لوگوں کو دھمکیاں دے کر ہراساں کیا کرتا تھا۔ اور بلوچ سرمچاروں کو سرنڈر کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کرتا رہتا تھا۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم مخبروں کو خبردار کر تی ہے کہ وہ اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام بھی برا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کارروائیاں بلوچ قومی آزادی تک جاری رہینگی۔