سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپاکستانی مخبر علی حسن کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ بلوچ لبریشن آرمی

پاکستانی مخبر علی حسن کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دنوں ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے شور پاردو سے16 فروری2016 کو ہونے والے آپریشن کے ایک مخبر علی حسن ولد پیر داد کو گرفتار کیا دوران تفتیش مخبر علی حسن نے اعتراف کیا کہ وہ پچھلے کچھ عرصے سے ریاستی فورسز کے لئے مخبری کا کام کررہا تھا اسکے علاوہ 16فروری2016 کو شور پارود میں ہونیوالے آپریشن میں اس نے قابض فورسز کو راستہ دکھانے اور کیمپ تک لانے میں مدد کی تھی۔ علی حسن نے پارود ،سیاہ کنمب اور جھالاوان میں بدنام زمانہ آئی ایس آئی کے علاقائی نیٹ ورکس کی نشاندہی اور آپریشن کے دوران قابض ریاستی فورسز کی رہنمائی و معاونت کرنیوالے دیگر مخبروں کی نشاندہی بھی کی ہے ریاستی فورسز کی مدد و کمک، سرمچاروں کے کیمپوں اور راستوں کی نشاندہی کرنے کے جرم میں بلوچ قومی عدالت نے علی حسن کو سزائے موت کا حقدار ٹھرایا جس پر آج ہمارے سرمچاروں نے عملدرآمد کرتے ہوئے پارود کے مقام پر علی حسن کو کیفرکردار تک پہنچایا ہم بحیثیت ایک ذمہ دار تنظیم کے بارھا تنبیہ کرچکے ہیں کہ تمام بلوچ قابض ریاستی افواج کے آلہ کار بننے سے گریز کریں بار بار منع کرنے کے باوجود چند ضمیر فروش و زر پرست افراد اب بھی ریاستی افواج کیلئے کام کررہیں ہیں جنکا انجام بھی علی حسن جیسا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز