شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںپاکستانی ٹارچر سیل سے بلوچ فرزند بازیاب

پاکستانی ٹارچر سیل سے بلوچ فرزند بازیاب

پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے مقام تسپ سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا بلوچ فرزند
غلام جان ریاستی جبر خانوں سے رہا ہو کر گھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے تسپ سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں 25 مارچ 2015 کو جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے بلوچ فرزند غلام جان آج قابض پاکستانی خفیہ جبر خانوں سے رہا ہو کر گھر پہنچ گئے ۔

مقبوضہ بلوچستان میں جبری لاپتہ ہونے والے افراد کی باحفاظت بازیابی کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر جبری لاپتہ ہونے والے بلوچ فرزند غلام جان کی بازیابی کہ تصدیق کردی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز