Homeخبریںپاکستانی ٹارچر سیل سے بلوچ فرزند بازیاب

پاکستانی ٹارچر سیل سے بلوچ فرزند بازیاب

گوادر (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا بلوچ فرزند ریاستی اذیت خانوں سے رہا ہو کر گھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا بلوچ طالب علم چراگ بلوچ ولد مراد بخش کو قابض پاکستانی خفیہ اداروں نے گوادر کے علاقے کلانچ سے 11 مارچ 2021 کو جبری گمشدگی کا شکار بنا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا جو آج ریاستی ٹارچر سیل سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

مقبوضہ بلوچستان میں جبری لاپتہ ہونے والے افراد کی باحفاظت بازیابی کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبُک پر جبری لاپتہ ہونے والے طالب علم چراگ بلوچ ولد مراد بخش کی بازیابی کہ تصدیق کردی ہے۔

Exit mobile version