Homeخبریںجب بلوچستان آزاد ریاست بنے گا میں یقینی طور پر بلوچستان کا...

جب بلوچستان آزاد ریاست بنے گا میں یقینی طور پر بلوچستان کا دورہ کروں گی :کنگنا رناوٹ

 

ممبئی(ہمگام نیوز) بالی ووڈ کی مشہور فلم اسٹار کنگنا رناوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب بلوچستان آزاد ریاست بن جائے گا تب میں یقینی طور پر آزاد بلوچستان کا دورہ کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جب بلوچ سرزمین مقبوضہ ہے اور بلوچ قوم پر قابض ریاست کی جانب سے ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ان حالات میں بلوچستان کا دورہ کرنا بہت مشکل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی کے بعد وہ ضرور آزاد بلوچستان کا دورہ کریں گی۔

کنگنا رناوٹ کی جانب سے بلوچستان کی آزادی کے حوالے سے نیک خواہشات کے اظہار کو بلوچ سیاسی کارکنوں نے بہت سراہا اور ان کو آزاد بلوچستان میں خوش آمدید کے پیغامات بھیجے گئے۔

Exit mobile version