شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںپاکستانی ٹارچر سیل سے بیس ماہ بعد دو بلوچ فرزند بازیاب

پاکستانی ٹارچر سیل سے بیس ماہ بعد دو بلوچ فرزند بازیاب

ہرنائی(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے دو سال قبل قابض فوج کے ہاتھوں جبری حراست کے بعد لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

دونوں افراد کی شناخت اعظمو لانگانی مری اور محمد عرف پٹو چھلگری مری کے نام سے ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق بازیاب ہونے والے دونوں افراد کا تعلق مری قبیلے سے ہے جو کہ بیس ماہ بعد قابض پاکستانی خفیہ ایجنسیز کے ہاتھوں ہرنائی سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اسی ہفتے کچھ اور لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں جن میں بانک حسیبہ قمبرانی کے بھائی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز