قندھار(ہمگام نیوز)افغان پولیس نے کہا ہے کہ صوبہ قندھار میں طالبان شدت پسندوں نے 23 شہریوں کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ ہلاکتیں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہوئی ہیں۔افغان پولیس عیدہدار جنرل عبدالرزاق نے بتایا کہ طالبان نے ضلع ناش کے متعدد علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم انھوں نے کہا ہے کہ حالیہ کچھ روز سے ضلع ناش میں جاری فوجی آپریشن کے دوران 29 طالبان شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں ٗ اس دوران 6 افغان سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے