دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپاکستان آرمی کے ترجمان کے بیان پر ٹی ٹی پی کا جواب

پاکستان آرمی کے ترجمان کے بیان پر ٹی ٹی پی کا جواب

پشاور(ہمگام نیوز) پاکستان تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے آفیشل العمر میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ آج بروز بدھ پانچ جنوری کو بزدل پاکستانی فوج کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جھوٹ اور مکاری کی پرانی عادت کو دہراتے ہوئے ایک بار پھر میدانِ جنگ میں مایوسی کے بعد غلط بیانی کی اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان میں اختلافات ہیں ـ آپ کو جان لینا چاہئے کہ تحریک طالبان پاکستان بحمداللہ وفضلہ ایک مشکل وقت سے نکل کر متحد ہوچکی ہے اور اس کا اندازہ آپ میدانِ جنگ میں ہمارے دشمنوں کی چیخوں سے لگا سکتے ہیں، لہذا عوام ایسے دعووں پر کان نہ دھریں ـ

فوجی ترجمان نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان اب بڑے حملے نہیں کرسکتی ـ میڈیا کی ان رپورٹس سے، جن میں ہماری سالانہ کارروائیوں کے اعداد و شمار کا تذکرہ ہوا، آپ نے اندازہ لگالیا ہوگا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہم کہاں اور دشمن کہاں رہا؟

فوجی ترجمان نے عوام اور صحافیوں کے سامنے نومبر میں ہونے والے مذاکرات اور جنگ بندی کے بارے میں بھی غلط بیانی سے کام لیا اور حقائق پر پردہ ڈالے رکھنا چاہا، لیکن اُس کے سامنے بیٹھے حضرات کی اکثریت حقائق سے آشنا تھی کہ اس بزدل فوج نے ایک مرتبہ پھر جھوٹ، مکاری اور وعدہ خلافی کی تاریخ دہرائی۔

ہم پاکستانی عوام پر ایک بار پھر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کیلئے تیار ہیں، ہماری عسکری و سیاسی قوت پہلے سے بڑھ کر ہے اور ہم کبھی بھی دشمن کی غلط بیانیوں اور انتشار بھرے بیانات سے ٹوٹنے والے نہیں ہیں ـ ان شاءاللہ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز