سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںپاکستان آرمی کے ہاتھوں ایک اور بلوچ خاتون بچوں سمیت لاپتہ

پاکستان آرمی کے ہاتھوں ایک اور بلوچ خاتون بچوں سمیت لاپتہ

تربت(ہمگام نیوز)مسافر بسوں سے اب بلوچ خواتین کا اغواء بھی شروع ہوگیا ‘پاکستانی آرمی اہلکاروں نے تربت سے کراچی جانے والی مسافر بس سے خاتون کو دو بیٹے اور بھائی سمیت اغواء کر لیا تلاشی کے دوران خاتون کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھی انہوں نے اپنا تعلق ضلح کیچ کے نواحی گاوں ہوت آباد سے بتائی ۔مسافر اور ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح تربت سے کراچی جانے والی ایک مسافر ڈائیوکوچ کو پاکستانی آرمی کے قائم کردہ تلار چیک پوسٹ پر اہلکاروں نے روک کر سخت تلاشی لی اور اس کے بعد بس میں سوار ایک خاتون کو ان کے کم عمر دو بیٹے اور بھائی سمیت گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے مسافروں کے مطابق پاکستانی آرمی نے کئی گھنٹوں تک مسافر بس کو جانے نہیں دیا اور ایک خاتون سے ان کی شناختی کارڈ طلب کر لی گئی جو ان کے پاس نہیں تھی گرفتاری کے وقت خاتون اور ایک چھ سالہ بچہ زاروقطار رو کر اپنی قصور پوچھ رہی تھی ۔تاہم اس دوران بس میں سوار کسی مسافر نے ہمت کر کے خاتون اور اس کے کمسن بچوں اور بھائی کی مدد نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز