چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپاکستان اورچین کی گوادرمیں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے تعمیر کا فیصلہ

پاکستان اورچین کی گوادرمیں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے تعمیر کا فیصلہ

گوادر(ہمگام نیوز ڈیسک) پاکستان نے چین کی تعاون سے مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دوسرے جدید ایئر پورٹ کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کی تعمیر گوادر میں آئندہ ماہ شروع ہوگی۔ذرائع کے مطابق گوادر میں دوسرے بڑے ائیرپورٹ کی تعمیر کیلئے چین کے ساتھ گرانٹ ایگریمنٹ فائنل کیا گیا ہے اوراس منصوبے کا ڈیزائن اور پی سی ون بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

گوادر میں جدید ایئرپورٹ کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہوگی اورایئر پورٹ کی تعمیر جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اس ائیرپورٹ کی تعمیر کے لیے چینی کنسٹرکشن کمپنی کے زریئعے کی جارہی ہے۔ گوادر ایئر پورٹ کی تعمیر کیلئے 30 ارب سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز