چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپاکستان برضا شامل ہونے والے کشمیریوں کے لئے آزادی مانگتا ہے جبکہ...

پاکستان برضا شامل ہونے والے کشمیریوں کے لئے آزادی مانگتا ہے جبکہ بزور طاقت قبضہ کئے ہوئے بلوچوں کے آزادی کی مخالفت کرتا ہے: حیربیار مری

پاکستان برضا شامل ہونے والے کشمیریوں کے لئے آزادی مانگتا ہے جبکہ بزور طاقت قبضہ کئے ہوئے بلوچوں کے آزادی کی مخالفت کرتا ہے: حیربیار مری

لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے خوشی اور رضا مندی سے ہندوستان کے ساتھ الحاق کے معاہدے پر دستخط کئے تھے مگر اس حقیقت کو نظر انداز کرکے پاکستان کہتا ہے کہ کشمیر کی عوام آزادی چاہتی ہے اور پاکستان کھل کر ان کی مدد بھی کرتا ہے۔

بلوچ رہنما نے مزید کہا کہ دوسری جانب بلوچستان کے عوام کی آزادی کے مطالبے کو نظر انداز کرکے کہا جاتا ہے کہ خان آف قلات نے الحاق کے معاہدے و دستاویز پر دستخط کرکے پاکستان میں رضاکارانہ شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا حالانکہ اس حقیقت سے ہر کوئی واقف ہے کہ پاکستانی فوج نے بلوچستان پر حملہ کرکے بلوچستان فتح کرکے زبردستی اس معاہدے پر دستخط کروائے جس کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز