دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپاکستان بھر میں بلوچ طلباء کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد...

پاکستان بھر میں بلوچ طلباء کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (ہمگام نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ہدایات جاری کرے کہ پاکستان بھر میں بلوچ طلباء کو ہراساں نہ کیا جائے، ساتھ ہی حکم بھی دیا کہ قائد اعظم یونیورسٹی یقینی بنائے کہ بلوچ طلباء کو کوئی ہراساں نہ کرے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی، وکیل ایمان مزاری بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےوائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی کو انکوائری کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ وائس چانسلر آئندہ جمعہ تک انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔

لاپتہ حفیظ بلوچ کی بازیابی کیلئے درخواست میں وکیل ایمان مزاری بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ سے ملاقات کرائی گئی۔

وکیل ایمان مزاری نے بتایا کہ وزیر داخلہ سے میٹنگ نتیجہ خیز نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز