دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںپاکستان خبردار رہے، افغان طالبان کی اسلام آباد کو تنبیہ

پاکستان خبردار رہے، افغان طالبان کی اسلام آباد کو تنبیہ

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مبینہ راکٹ حملے اور ایک خاتون سمیت پانچ افغان بچوں کی ہلاکت کے بعد طالبان نے پاکستان حکومت کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔ پاکستانی سفیر کو بھی طلب کیا گیا جبکہ خوست کی سڑکوں پر پاکستان مخالف نعرے لگائے گئے ـ

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں پاکستانی راکٹ حملے کے نتیجے میں پانچ بچے، ایک خاتون اور ایک مرد ہلاک ہوئے ـ
افغان حکام کے مطابق اسی طرح کی ایک دوسری کارروائی سرحدی صوبے خوست میں کی گئی اور وہاں بھی مبینہ طور پر مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے ـ
تاہم افغان حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں کو ایک آڈیو پیغام بھیجتے ہوئے کہا ہے، امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان کی جانب سے افغانستان کی سرزمین پر ہونے والی بمباری اور حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا، یہ ایک ظلم ہے، یہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ ہم دوبارہ ایسے حملوں کو روکنے کے لیے تمام آپشنز استعمال کر رہے ہیں اور اپنی خودمختاری کا احترام کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پاکستان جان لے کہ اگر جنگ شروع ہوتی ہے تو یہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہو گی۔ اس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز