کراچی (ہمگام نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کواتارچڑھائو کے بعد مندی رہی ،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی98ارب 66کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.03فیصدکم جبکہ81.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان شیئرز بازار میں سرمایہ کاری کا منفی رجحان برقرار رہا اور کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک موقع پر 36464 تک گرا جو رواں سال کی کم ترین سطح ہے۔آج کاروباری دن کا اختتام 550 پوائنٹس کمی سے 36 ہزار 579 پر ہوا جو تین سالوں میں انڈیکس کی کم ترین اختتامی قدر ہے، آج مارکیٹ میں 14 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے کم ہوئی ہے جب کہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 515 ارب روپے ہے۔ آج اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے سوا کھرب روپے ڈوبے گئے جب کہ 10 روز میں 100 انڈکس 2400 پوائنٹس کم ہوا اور سرمایہ کاروں کے 6 کھرب روپے ڈوبے گئے ہیں۔


