Homeخبریںپاکستان فوجیوں کی بازیابی اور,ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات...

پاکستان فوجیوں کی بازیابی اور,ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کرے:ایران

تہران (ہمگام نیوز ڈیسک )گزشتہ دنوں مقبوضہ بلوچستان کے علاقے میرجاوا لولکدان جہاں قابض ایرانی فورسز کے غیر قانونی چیک پوسٹ قائم کی گئی ییں،ان چیک پوسٹوں سے 14ایرانی فروسز بشمول انٹیلینجس کے دو اعلی اہلکاروں کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے، جس کے ردعمل میں ایران کے وزیر خارجہ نے تہران میں پاکستان کے سفیر سے کہا ہے کہ باہمی تعاون کے معاہدوں، اچھی ہمسائیگی اور بین الاقوامی تقاضوں کے ناطے پاکستان مغوی ایرانی اہلکاروں کی بازیابی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے گا۔

ارنا کے مطابق پاکستانی سفیر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہر قسم کی پیش رفت سے ایران کی وزارت خارجہ کو آگاہ کرے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے سفیر نے بھی اس واقعہ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ارنا کے مطابق پاکستان میں متعین ایرانی سفیر نے پاکستانی حکام سے ملاقات کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ ایرانی مغویوں کی بازیابی اور اغوا میں ملوث مسلح افراد کے خلاف اقدامات کیئے جائیں۔

واضح رہے مقبوضہ بلوچستان کا یہ علاقہ طویل دشوارگزار پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے۔جس میں بالترتیب
مشرقی مقبوضہ بلوچستان کے پانچ اضلاع واقع ہیں جن میں چاغی، واشک، پنجگور، کیچ اور گوادر شامل ہیں۔ایرانی خبررسا ادارے ارنا نے وزارت خارجہ کے پاسدارانِ انقلاب کور کے ایک بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں اس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان ان مسلح اغواکاروں خلاف کاروائی کرے گا جنہوں نے پاکستان کے زیر قبضہ مشرقی بلوچستان میں پناہ لی ہے۔ارنا کے مطابق ایران کے وزارت خارجہ  نے پاکستان کی حکومت سے مغویوں کی بازیابی اور اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو کہا ہے۔یاد رہے جیش العدل نامی مسلح تنظیم نے ماضی میں بھی ایرانی فورسز پر مختلف نوعیت کے حملے کرتا رہا ہے.اور اسی نوعیت کے حملے مستقبل میں بھی اس کے امکانات ہیں۔

Exit mobile version