یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںپاکستان: فوجی طیارہ گرنے سے دو پائلٹ ہلاک

پاکستان: فوجی طیارہ گرنے سے دو پائلٹ ہلاک

گجرانوالہ(ہمگام نیوز) پاکستان فوج کا ایک تربیتی طیارہ صوبہ پنجاب کے ضلع گجرنوالہ کے قریب گر نے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، منگل کو ہونے والے حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور ٹرینی پائلٹ کیپٹن احمد حسن جاں بحق ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔

حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں پائلٹس کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز