واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک) امریکی خفیہ ادارے CIA کے سابق ایکٹنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے پاکستان میں بڑھتی مذہبی شدت پسندی کی وجہ سے آنے والے دس سالوں میں اسلام آباد میں عرب اسٹائل اسٹریٹ وار نظر آئیگی..فوج میں بڑی تعداد میں مذہبی تنگ نظر داخل ہورہے ہیں، جس سے نیوکلیئر ہتھیاروں کی سیفٹی کو خطرہ ہے ، پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے، وہاں اختیارات سول حکومتوں کے بجائے عسکری اداروں کے پاس زیادہ ہیں، عسکری ادارے انڈیا کے خلاف جہادی عناصر کی پشت پناہی کرتے ہیں ، لیکن انڈیا پاکستان پر فوکس کرنے کے بجائے معاشی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے، پاکستان افغانستان میں مداخلت کررہی ہیں، پاکستان دفاع پر زیادہ خرچ کررہی ہیں، اپنی تعلیم پر کم خرچ کرتا ہے ۔ سابق ڈائریکٹر CIA مائیکل مورل کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید عالمی دباؤ کا شکار ہے ، امریکا نے حال ہی میں پاکستانی دہشتگرد مسعود اظہر کو بھی اقوام متحدہ سے عالمی دہشتگرد ڈکلیئر کروایا ہے، ایسے وقت میں سی آئی اے(CIA ) کے سابق ڈائریکٹر کا ایسا بیان کہ پاکستان میں آنے والے سالوں میں عرب اسٹائل اسٹریٹ وار شروع ہوگی، یہ محض ایک بیان نہیں بلکہ پاکستان کی مقتدر قوتوں کو ایک بڑی دھمکی ہے، جو امریکہ سے ڈبل گیم کھیلتے آئے ہیں !


