(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک طرف افغانستان کے دار الحکومت کابل کے انٹر کانٹینینٹل ہوٹل پر حالیہ دہشتگردانہ حملہ اور دوسری طرف افغان و امریکی حکومت کی طرف سے اس کا زمہدار برائے راست طالبان وحقانی نیٹ ورک کو ٹہھراکر یہ کہا گیا کہ ان دہشتگردوں کے معفوظ ٹھکانے پاکستان کے اندر موجود ہیں۔جس کی وجہ سے ہر طرف کو آپسی اعتماد میں ایک وسیع فاصلہ پیدا ہو چکا ہے۔ حال کی طرح آئندہ اس خطے کاصورتحال اسی طرح مزید بے یعقینی کا شکار ہوگا۔جس میں سیاسی،و عسکری حوالے سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اسی طرح قبائلی علاقہ اورکزئی و کرم ایجنسی اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ڈرون سے ایک گھر پر حملہ کرکے 2 میزائل داغا گیا جس سے 2 افراد جان بحق ہوئے۔