شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںپاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم

پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تناظر میں پاکستان کے لیے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکومت کو اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنا ہائی کمشنر واپس بلالے۔

ساتھ ہی ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے اس فیصلے سے بھی آگاہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر کو نئی دہلی نہیں بھیجے گا۔

مودی حکومت نے پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت  ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا،

پاکستانی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارت نے  کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کردیا تھا اور کشمیر کو 2 حصوں یعنی یونین ٹیرٹریز میں تقسیم کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز