دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںپاکستان نے فوج کشی کے ذریعہ بلوچ قوم کی آزادی کو سلب...

پاکستان نے فوج کشی کے ذریعہ بلوچ قوم کی آزادی کو سلب کیا :بلوچ ایکٹوسٹ اسکاٹ لینڈ

گلاسگو۔اسکاٹ لینڈ:ہمگام نیوز:  قابض پاکستان کی جانب سے ۷۲ مارچ1948 کو بزور طاقت بلوچستان میں فوج کشی اور جبری قبضہ کے خلاف برطانیہ کے ریاست اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع برطانوی بروڈکاسٹنگ ادارہ بی بی سی اسکاٹ لینڈ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے بلوچ ایکٹوسٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ایک پرامن احتجاجی مظاہر منعقد کیا گیا۔ مظاہرے میں گلاسگو میں مقیم بلوچ ایکٹوسٹوں اور لندن کے ایکٹوسٹوں نے شرکت کی۔ مظائرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائیں ہوئیں تھیں جس میں بلوچستان کی جبری قبضہ اور پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کی بے انداز خلاف ورزیوں پر مبنی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پہ پمفلٹ بھی تقسیم کیااور اسکاٹ لینڈ کے شہریوں کو بلوچستان کے پس منظر سے آگاہ کیا۔ بی بی سی اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوارٹر کے ہیڈ آف پالیسی کے انچارج ای این اسمال (Ian Small) سے بلوچ ایکٹو سٹ نے وفد کی صورت میں ان سے ملاقات کی اور بلوچستان کے پس منظر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہاتھوں بلوچ جرنلسٹوں کی اغواء نما گرفتاری اور ان کی قتل کے حوالے سے انھیں آگاہ کیا۔ ای این اسمال نے وفد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بی بی سی اسکاٹ لینڈ بلوچ صحافیوں کی قتل پر تشویش کا اظہار کیا اور یقیں دلایا کہ ا علی حکام سے بات کریں گی اور اس حوالے سے رپورٹ مرتب کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز