لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیر بیارمری نے سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے حالیہ بیان کے ذریعے مہذب دنیا کو خبردار کرتے ہوے کہاہے کہ اگر پاکستان اور ایران کو نہ روکا گیا تو یہ دونوں دہشت گرد ممالک اس خطے کے امن کو تباہ کردیں گے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سرطان کے ساتھ دلیل اور منطق کے ساتھ بحث نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کو اپنے جسم سے ختم کیا جاتا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں کینسر بیمار شریر کو آہستہ آہستہ سے ختم کردیتا ہے۔
بلوچ رہنما کا مزید کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان دونوں سرطان زدہ نظریات پر پیدا کیے گئے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ سرطان پاکستان سے پھیلتا ہوا کشمیر اور افغانستان تک پہنچ گیاہے اور اسی طرح سے ایران کی صورت میں پیدا ہونے والا یہ کینسر پھیلتا ہوا عراق، لبنان،شام اور اب یمن تک پھیل گیا ہے، اگر انکو ابھی روکا نہیں گیا (فورًا نہیں روکا گیا) تو انکے ایٹمی اسلحے انسانوں کے تباہی کا سبب بنیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور ایران نے بلوچستان پر بزور عسکری طاقت قبضہ کیا ہوا ہے، بلوچ رہنما حیربیار مری اس خطے کی پرامن اقوام کو ہمیشہ دعوت دیتے آ رہے ہیں کہ وہ ایران اور پاکستان کی ریشہ دوانیوں کو کاؤنٹر کرنے کیلئے مشترکہ طور پر بلوچ قومی تحریک آزادی کو سپورٹ کریں کیونکہ ایک آزاد اور خودمختار بلوچستان اس خطے کی امن کا ضامن ہوگا۔