اسلام آباد(ہمگام نیوزڈیسک) انڈین ائیر فورس نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کراس کرکے مظفر آباد بالاکوٹ میں جیٹ جہازوں سے 1000 کلو وزنی بمب گرانے،اور سینکڑوں دہشتگردوں کے مارے جانے کے بعد پاکستان کے دفترخارجہ میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہیں ۔ جس میں سابق خارجہ سیکرٹریز اور سینیئر سفارت کاروں کو مدعو کیا گیا ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں اجلاس موجودہ صورتحال پر مشاورت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے کل رات کہا تھا قوم کو گمراہ نہیں کروں گا، شدید قسم کی خطرات کے بادل پاکستان پر منڈلا رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانیوں کو سخت وقت کیلئے تیار رہنا ہوگا۔یاد رہے کچھ دن قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انھی خطرات کے پیش نظراپنا طے شدہ دورہ جاپان ملتوی کردیا تھا۔


