یکشنبه, جنوري 12, 2025
Homeخبریںپاکستان کا بلوچستان کے مختلف شہروں میں انڈین ٹی وی چینلز ...

پاکستان کا بلوچستان کے مختلف شہروں میں انڈین ٹی وی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان بھر میں پاکستان کا انڈین ٹی وی چینلز کے خلاف کریک ڈاون اور چھاپہ سینکڑوں کیبل آپریٹروں کے انڈین چینلز کی نشریات میں استعمال ہونے والے آلات کو قبضے میں لے لیے گئیں –

تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر میں پیمرافیلڈ اسٹاف کی جانب سے انڈین ڈی ٹی ایچ سی لائن انڈین چینلز اور انڈین مواد کے خلاف چھاپے جاری ہیں۔

گزشتہ چند روز میں بلوچستان کے مختلف شہروں میں جاری کریک ڈاؤن اور چھاپوں کے دوران سینکڑوں کیبل آپریٹروں کے انڈین چینلز کی نشریات میں استعمال ہونے والے آلات کو قبضے میں لیا گیا۔ان چھاپوں کے دوران کوئٹہ مچھ، بولان ،سبی ، پشین چمن ،ژوب اور دیگر علاقوں سے بھی دیگر تکنیکی آلات قبضے میں لئے گئے۔پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو تنبیہ کی ہے جس کے تحت تمام لائسنس یافتہ گان کو پابند کیا ہے کہ تمام انڈین اشتہارات کو بند کیا جائے اور عمل درآمد نہ کرنے والوں کو پیمرا کی جانب سے خلاف ورزی کے مرتکب ہونگے۔

پیمرا نے تمام کیبل آپریٹرز کو تنبیہ کی ہے کہ مزید خلاف ورزی کی صورت میں ان پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ،ساتھ لائسنس منسوخ کیا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز