جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںپاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آگیا ہے۔؛انڈین آرمی چیف جنرل...

پاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آگیا ہے۔؛انڈین آرمی چیف جنرل بپن راوت

نیو دہلی (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) میڈیا اطلاعات کے مطابق 27ستمبر کو نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس دوران دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ سطح کے طے شدہ ملاقات کو انڈین وزیر خارجہ نے  اچانک منسوخ کیا تھا، ملاقات منسوخ کرنے کے بعد اب انڈین آرمی کے سربراہ جنرل راوت نے پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کی دعوت اور امن کی خواہش کے باوجود بھارت کی جانب سے ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انڈین آرمی چیف جنرل راوت نے مزید اقدامات کرنے بارے کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے،اس لیئے اب پاکستان کو درد محسوس کرانےکا وقت آگیا ہے۔جبکہ قابض پاکستانی فوج کے آئی ایس پی آر ترجمان جنرل غفورنے انڈین آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک ایٹمی قوت ہے اور جنگ کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز