جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںپاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام نکات پر عمل کرنا...

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام نکات پر عمل کرنا ہوگا، یورپی یونین

پیرس(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام نکات پر عمل کرنا ہوگا.
یورپی یونین ایف اے ٹی ایف کے فیصلوں کا پابند ہے اگلے ہفتے منی لانڈرنگ کیخلاف نئے قوانین متعارف کروا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین ایف اے ٹی ایف سے متعلق اگلے ہفتے نئے قوانین متعارف کروا رہا ہے، ان قوانین پر ان ریاستوں کیلئے عملدر آمد کرنا لازم ہوگا جو یورپی یونین کا حصہ ہیں.یورپی یونین منی لانڈرنگ کیخلاف نئے قوانین متعارف کروا رہا ہے۔سخت قوانین پر عملدر آمد ضروری ہے

یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس کی معطلی کا معاملہ ابھی زیر غور ہے،اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم ایف اے ٹی ایف کے فیصلوں کے پابند ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام نکات پر عمل کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز