کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے ایک اہم رہنما ابراہیم ارمان لونی پاکستانی پولیس گرفتاری کی کوشش کے دوران جانبحق ہو گئے ہیں۔
پشتون تحفظ موومنٹ لورالائی کے رہنما جلیل افغان نے فون پر برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، کہ وہ پولیس کے بہیمانہ تشدد کی وجہ سے جانبحق ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ لورالائی میں ڈپٹی انسپیکٹرجنرل پولیس کے دفتر پر شدت پسندی کے واقعے کے خلاف پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکن چار دن سے پریس کلب لورالائی کے باہر دھرنا دیا ہوا تھا.
انہوں نےکہا کہ سینچر کو وہاں کارکنوں نے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔
جلیل افغان کے مطابق دھرنے کے بعد ابراہیم ارمان لونی دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ پارک میں چائے پی رہے تھے کہ وہاں پولیس اہلکار آئے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ جتنے بھی کارکنوں کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں ان کے بارے میں بتائیں وہ خود گرفتاری دینے آئیں گے لیکن پولیس اہلکاروں نے ابراہیم ارمان لونی پر تشدد کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے تشدد کی وجہ سے ابراہیم ارمان لونی کے سر پر چوٹ آئی جس کے نتیجے میں وہ جانبحق ہو گئے۔


