Homeخبریںپاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ...

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے:اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک) پاکستان کی تباہ حال معیشت میں متحدہ عرب امارات سے امداد تاحال موصول نہ ہوئی، ریاستی خزانہ تیزی سے خالی ہونے لگا، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی واقع، سرکاری زرمبادلہ ذخائر 7 ارب ڈالرز کی حد سے نیچے گر گئے، بیرونی ادائیگیوں اور قرضوں پر سود ادائیگی کے باعث ذخائر میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی واقع، کل ذخائر 13 ارب ڈالرز سے بھی کم رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ریاست کے زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر 13 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں اور قرضوں پر سود ادا کرنے کے باعث ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کمی کے باعث سرکاری زرمبادلہ ذخائر 7 ارب ڈالرز کی حد سے نیچے آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق جو مالی امداد فراہم کی جانا تھی، وہ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 1 ارب ڈالرز کی قسط بھیجی جانی تھی جو اب تک موصول نہیں ہوئی۔ اسی لیے زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ کمی کے باعث خدشہ ہے کہ روپے کی قدر میں بھی مزید کمی ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version