لودھراں(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑپکا میں ظالم شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو بڑی بےدردی سے مار ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق قاتل شوہر نے بیوی کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے تندور میں جلا دیا۔
اس واردات کے بعد قاتل شوہر نے مقتولہ کے والد سے کہا کہ ان کی بیٹی بھاگ گئی ہے لیکن مقتولہ کے والد نے اپنے داماد پر شبہ کرکے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔
پولیس کی حراست میں آنے کے بعد تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم اعتراف کر لیا۔