دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپاکستان کے صوبہ سندھ میں آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے حملوں...

پاکستان کے صوبہ سندھ میں آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے حملوں کا خطرہ،الرٹ جاری۔حکومت

کراچی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ کے حکومت نے سیکورٹی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ تین کا لعدم تنظیموں نے صوبے کے تین بڑےشہروں: حیدرآباد، سکھر اور کراچی میں حملوں کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ اطلاعات ایک خط کے زریعے دی گئی ہے، خط کے مطابق ان علیحدگی پسند تنظیموں میں بلوچ ریولیوشنری آرمی(بی آر اے)، بلوچ راجی آجوئی سنگر(براس)اور سندھو دیش ریولیوشنری آرمی (ایس آر اے)شامل ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ براہمداغ بگٹی کا سالا شجاع بگٹی کراچی کے ضلع جنوبی میں رہائش پذیر اور کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔ وہ اس منصوبے کا اہم کردار ہے۔

وہ انٹیلی جنس کمانڈر کے طور پرکام کررہاہے اور اپنی تنظیم کو تیکنیکی معلومات فراہم کرتا ہے۔وہ جامعہ کراچی کے طلبہ کو اپنی تنظیم میں شامل ہونے اور سکھر میں کارروائیوں کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے لئے اہداف مقرر کر لئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ خیر پور بیرس کا زاہد چانڈیو جو بی آر اے سے تعلق رکھتا ہے اسے قانون نافذ کرنے والے دفاتر اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد تخریب کاری کے لیے آپس میں مربوط اور تعاون کے لیے کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز