Homeخبریںپاکستان کے صوبہ خیبر میں دھماکہ، صوبیدار سمیت 2 اہلکار ہلاک،4 زخمی...

پاکستان کے صوبہ خیبر میں دھماکہ، صوبیدار سمیت 2 اہلکار ہلاک،4 زخمی جبکہ گاڈی تباہ

اسلام آباد (ہمگام نیوز) باڑہ ملک دین خیل میں پاکستانی فورسز کے گاڑی پر دھماکہ، صوبیدار سمیت 2 اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے باڑہ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر بم دھماکہ ہوا جس سے صوبیدار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

 پاکستانی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں صوبیدار حضرت گل اور نائک نزیر بھی شامل ہیں. جبکہ ذخمی ہونےوالے سیکورٹی فورسز نائک مقرب، سپاہی حارث، سپاہی نیاز، اور سپاہی واجد شامل ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق فورسز کا قافلہ علاقے سے گزر رہی تھی کہ راستے پہ بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے گاڈی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دوسری جانب تحریکِ طالبان پاکستان نے میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مزکورہ حملے کی زمے داری قبول کرلی ہے۔

Exit mobile version