سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںپاکستان کے پارلیمانی وفد کی جہاز کو افغانستان میں لیڈنگ کی اجازت...

پاکستان کے پارلیمانی وفد کی جہاز کو افغانستان میں لیڈنگ کی اجازت نہ ملی، دورہ ملتوی

 

اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستان کے پارلیمانی سکریٹری اسد قیصر کی سربراہی میں پانچ رکنی پارلیمانی وفد کے جہاز کو کابل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کے باعث دورہ ملتوی کیا گیا۔

پارلیمانی سکریٹری اسد قیصر کی سربراہی میں پانچ رکنی پارلیمانی وفد تین روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ جنگ ​​سے متاثرہ ملک کے امن عمل میں پیشرفت کی حمایت پر بھی غور کیا جانا تھا۔
اس تین روزہ دورے کے دوران وفد کا افغانستان کے صدر اشرف غنی، وزیر خارجہ اور افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقاتیں کرنی تھیں۔

سابق سینیٹر اور بائیں بازو کے سیاستدان فرحت اللہ بابر نے ایک ٹویٹ میں کہا
کہ کیا لینڈنگ کے وقت ہی سیکیورٹی خطرہ پیدا ہوا۔ کیا دورے سے پہلے خطرے کا معلوم نہیں ہو پایا تھا اور انہوں نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ غیر معینہ مدت کیلئے دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔

پاکستان کے افغانستان کے خصوصی مندوب محمد صادق نے 8 اپریل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ جہاز کو اس لیے لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی کیونکہ سیکیورٹی خطرہ کے باعث ہوائی اڈہ بند تھا طیارہ اترنے ہی والا تھا جب کنٹرول ٹاور نے ہوائی اڈہ بند ہونے کی اطلاع دی۔ اس دورے کی نئی تاریخوں کا فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز