کابل ( ہمگام ویب نیوز )
تازہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے کنٹر صوبے کے مشرق میں افغان اور پاکستانی فورسز کے درمیان ڈیورنڈ لائن کے آر پار پاکستان کی جانب سے مسلسل آرٹلری کے گولے فائر کیئے جارہے ہیں۔
کنٹر کے صوبائی گورنر وحیدالللہ کلیم زئی کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے کنٹر کے مختلف علاقوں پر پاکستان کی جانب سے آرٹلری کے ہزاروں گولے فائر کیئے جاچکے ہیں۔
صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو بارہا سفارتی زرائع سے پاکستان حکومت کے ساتھ بارہا اٹھایا گیا لیکن سرحد پار فائرنگ میں کوئی فرق نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان سیکورٹی فورسز نے دفاع میں ان علاقوں کی طرف جوابی فائرنگ شروع کی ہے جہاں سے آرٹلری کے گولے فائر کیئے جارہے ہے۔
افغان حکومتی زرائع کا یعقین ہے کہ ان کے ملک میں جاری بدامنی کا تعلق حقانی نیٹ ورک اور طالبان شوری قیادت سے ہیں۔ جنھیں پاکستان میں معفوظ پناہ گاہ فراہم کیئے گئے ہیں۔جبکہ پاکستان مسلسل اس سے انکاری رہا ہے۔
اسی دوران بروز ہفتہ افغان وزارت خارجہ نے کہا کابل اور اسلام آباد کے مابین دہشتگردی کو ختم کرنے تشدد میں کمی اور امن کی خاطر مزاکرات دوسرے دور میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوا ۔