چاغی(ہمگام نیوز) گورنر تبوک پرنس فہد دالبندین پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق گورنر تبوک پرنس فہد تلور کی شکار کھیلنے کے لیے چاغی کے صدر مقام دالبندین پہنچ گئے ۔گورنر تبوک کو دالبندین ائیرپورٹ پر اراکین اسمبلی و دیگر سرکاری اعلیٰ آفیسران نے انکا استقبال کیا ۔گورنر تبوک کی آمد کے موقع پر اے ایس ایف حکام نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا ۔یاد رہے گورنر تبوک پرنس فہد ہر سال دسمبر اور جنوری کے مہینے میں دالبندین ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں تلور کا شکار کرتے ہیں ۔گورنر تبوک اپنے خصوصی طیارے میں گزشتہ روز دالبندین ائیر پورٹ پہنچیں ا ئیر پورٹ سے سخت سیکورٹی میں اپنی شکار گاہ کی جانب روانہ ہوگئے۔