پسنی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کے کل رات قابض پاکستانی فورسز نے پسنی کے علاقے ببر شور سے ایک لیویز سپاہی کو جبرا حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے لیویز سپاہی کی شناخت عابد سومار کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ فورسز نے مذکورہ نوجوان کو گھر سے حراست میں لیا ہے جن کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔