پسنی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 23 جنوری 2026 کی رات تقریباً 12 بجے قابض پاکستانی فورسز نے پسنی کے وارڈ نمبر 3 میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت بلاچ یوسف ولد ڈاکٹر یوسف اور بیبگر یوسف ولد ڈاکٹر یوسف کے نام سے ہوئی ہے، جو وارڈ نمبر 3 پسنی کے رہائشی ہیں۔
یاد رہے کہ بلاچ یوسف نے 2020 میں لسبیلہ یونیورسٹی آف واٹر اینڈ میرین سائنسز سے میرین سائنس کے شعبے میں گریجویشن مکمل کی تھی اور بعد ازاں ملازمت کی تیاری میں مصروف تھا، جبکہ بیبگر یوسف کالج کا طالب علم تھا۔ 23 جنوری کی رات قابض پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر دونوں بھائیوں کو حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اہلِ خانہ نے اعلیٰ حکام، انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ بالاچ یوسف اور بیبگر یوسف کی بازیابی کے لیے آواز بلند کی جائے اور ان کی جلد از جلد رہائی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کی جائے۔


