پسنی (ہمگام نیوز ) بلوچی زبان کے معروف شاعر، ادیب و آرٹسٹ انور صاحب خان جمعہ 3 اگست کو انتقال کر گئے۔
انور صاحب خان بلوچی زبان کے نہ صرف معروف بلکہ صاحبِ طرز شاعر تھے انہیں جدید بلوچی شعرا کی صفِ اول میں شمار کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مضامین بھی لکھے اور اسٹیج ڈراموں میں اداکاری اور ہدایت کاری کے جوہر بھی دکھائے۔
انور صاحب خان ایک عرصے سے صاحبِ فراش تھے. انہوں نے لگ بھگ آٹھ دہائیوں کی عمر پائی اور ایک متحرک ادبی و سماجی زندگی گزاری ہے۔
انہیں آبائی علاقہ پسنی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
یاد رہے جون کے مہینہ 2015 میں پاکستانی فورسز نے انور صاحب کو بیٹے سمیت اغواء کیا تھا جسے اپنی قید میں رکھنے کے بعد ذہنی و جسمانی تشدد کے بعد رہا کردیا تھا ۔