پسنی(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی جُڈی کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی جُڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ناحدا خالد ولد محمد عمر کو قتل کر دیا جو پسنی وارڈ نمبر 6 کے رہائشی ہیں اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی شخص کی شناخت ناحدا حمل ولد حاجی مراد بخش کے نام سے ہو گئی ہے.