Homeخبریںپسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی

پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)پسنی میں نامعلوم افراد نے ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ کرکے 6افراد کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پسنی کے علاقے میں کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں پر نامعلوم نقاب پوش افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6ماہی گیر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر پسنی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Exit mobile version