Homeخبریںمشکے میں پاکستانی فروسز آپریشن سول آبادی پر بمباری

مشکے میں پاکستانی فروسز آپریشن سول آبادی پر بمباری

مشکے(ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز کا مشکے و گردو نواح میں آپریشن ،سول آبادی پر بمباری ،درجنوں گھر نذرآتش ،کئی لوگ زخمی ،فورسز نے مال مویشیوں بھی نشانہ بناکر کئی کو شدید زخمی اور متعدد گدھے اپنے ساتھ لے گئے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح پیر کے روز پاکستانی فورسز نے مشکے اور گردو نواح کے علاقوں کھندڈی،فقیر دونی و غیرہ میں آپریشن کر کے بماری سے درجنوں گھر نذر آتش کردیئے۔جبکہ سول آبادی پر بمباری سے عام لوگ سمیت مال مویشیوں کی بڑی تعداد زخمی ہوگئی ہے۔فورسز نے علاقہ مکینوں کومزیدزمینی و فضائی آپریشن کرنے کیلئے لوگوں کو علاقہ خالی نہ کرنے کی صورت میں شدید نتائج کی دھمکیاں د یں۔زمینی فوج نے زمینداروں و مزدوں کو بھی نشانہ بنایا اور مشکے و گرد ونواح کے علاقوں گجر،کھندڈی اورلاکی میں دوران آپریشن 50 سے زائد گدھوں کواپنے ساتھ لے گئے اورلوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

Exit mobile version