دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپسنی میں کوسٹ گارڈز کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ

پسنی میں کوسٹ گارڈز کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ

پسنی ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج دوپہر کے وقت مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حملے کے بعد قابض پاکستان آرمی، کوسٹ گارڈ اور انٹیلیجنس اہلکاروں نے مشترکہ گشت شروع کردی اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔ جگہ جگہ ناکے لگا کر عوام کو تنگ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آج کوسٹ گارڈ پر ہونے والے بم حملے کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ گاڑی کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق حملے میں کوسٹ گارڈ کے کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان میں پچھلے کئی دھائیوں سے جاری ہیں جن کی ذمہ داری اکثر بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز