چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںپسنی و آواران میں دو لاشیں برآمد

پسنی و آواران میں دو لاشیں برآمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پسنی ’’ جیٹی ‘‘ کے اندر سمندر سے نامعلوم شخص کی نعش برامد،پولیس نے دفنادیا،تفصیلات کے مطابق پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ’’ جیٹی ‘‘ کے اندرسمندرسے نامعلوم شخص کی لاش برامد ہوئی ہے پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی نعش سمندرکے اندرتیر رہی تھی جسے مقامی ماہی گیروں نے دیکھ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ،پسنی پولیس نے ابتداہی تفتیش کے لیئے نعش پسنی اسپتال منتقل کردی جسے بعد میں لاوارث قراردیکر دفن کردیاگیاجبکہآواران کے علاقے سے لیویز نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو آواران کے علاقے سے لیویز نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی۔ ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کی ہلاکت گرمی اور شدید پیاس کی وجہ سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز