گوادر ( ہمگام نیوز ) پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر ایک گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ فشریز طاہر پشکانی بلوچستان میں اپنے آبائی علاقے پشکان سے عید الفطر کی چھٹیاں گزارنے کے بعد کراچی آرہے تھے کہ پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر سردشت کے مقام پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے کے نتیجے میں طاہر پشکانی، ایک خاتون اور بچہ موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ان کے بھائی بابا آدم، 5 خواتین اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
جبکہ آر ایچ سی پسنی میں ہنگامی بنیاد پر ایمبولینس نہ ہونے پر لواحقین نے سراپا احتجاج کیا ۔ایمبولینس موجود نہ ہونے پر جانبحق افراد کے نعشوں کو شہ زور گاڑی کے ذریعے پشکان روانہ کردیا گیا ۔


