Homeخبریںپشاور، سعادت ٹاؤن میں گھر کے باہر دھماکا، 2 افراد زخمی

پشاور، سعادت ٹاؤن میں گھر کے باہر دھماکا، 2 افراد زخمی

پشاور (ہمگام نیوِز) پشاور کے علاقے سعادت ٹاؤن میں گھر کے باہر دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد گھر کے گیٹ کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، زخمیوں میں خاتون اور بچہ شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

پولیس نے بتایا کہ اے این پی کے کسان کونسلر کے گھر پر نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔

 

پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دھماکے سے گھر کے گیٹ کو نقصان پہنچا اور قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے میں 400 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

Exit mobile version