دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپشاور میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس...

پشاور میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارجاں بحق

پشاور(ہمگام نیوز)پشاور میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم سمیت 7 مشتبہ افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔پشاور کے علاقے حیات آباد تاتاراپولیس اسٹیشن کی حدودمیں رات گئے پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران اشتہاری ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کےتبادلے میں2پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت حمزہ ولد حسین کے نام سے ہوئی، جس کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ فراراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

ادھر آئی جی خیبرپختونخوامعظم جاہ انصاری نے میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی،ملزمان کی فائرنگ سےاےایس آئی اورسپاہی جاں بحق ہوا، کارروائی میں7ملزمان گرفتاراوراسلحہ برآمد ہوا۔آئی جی خیبرپختونخوانے مزید کہا کہ روزانہ سینکڑوں کارروائیاں کی جارہی ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز