پشاور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی گھر والوں پر فائرنگ کھول دیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی بیوی ہلاک، بیٹا اور بیٹی بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کر کے اپنے ہی بیوی کو قتل اور بیٹے بیٹی کو زخمی کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ گھر میں ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے اس کا بیٹا اور بیٹی بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔


